ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / تازہ رینکنگ جاری، آرون فنچ اور عمادوسیم کی ترقیاں

تازہ رینکنگ جاری، آرون فنچ اور عمادوسیم کی ترقیاں


پاکستان اور آسٹریلیاکے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریزکے اختتام پر آئی سی سی نے ٹیموں کے ساتھ ساتھ پلیئرز کی نئی رینکنگ بھی جاری کردی ہے جس میں سیریزکے ٹاپ اسکوررآسٹریلوی کپتان آرون فنچ نے بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے ٹاپ ٹین بلے بازوں میں دوبارہ جگہ بنالی ہے۔

آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ کے ٹاپ5 درجوں پر کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی ہے البتہ ٹاپ ٹین کے نچلے پانچ درجوں پر خاصا ردوبدل ہوا ہے۔سیریزمیں ’آرام ‘کرنے والے پاکستانی بلے باز بابراعظم دو درجے تنزلی کا شکار ہوکر ساتویں درجے پر چلے گئے ہیںجبکہ آرون فنچ بارہ درجے پھلانگ کر شائی ہوپ کے ساتھ نویں پوزیشن کے مشترکہ مالک بن گئے ہیں۔

سیریزکے دوسرے ٹاپ اسکوررحارث سہیل 33درجے آگے بڑھ کر58ویں، عمادوسیم سولہ درجے ترقی پاتے ہوئے 68 ویں جبکہ سیریزمیں دو سنچریاں داغنے والے محمد رضوان 45درجے پھلانگ کر 101ویں پوزیشن کے مالک بن گئے ہیں۔

پاک -آسٹریلیاسیریز کے سبب ترقی پانے والے دیگر نمایاں آسٹریلوی بلے بازوں میں عثمان خواجہ 19ویں (چھ درجے ترقی)،گلن میکسویل 23ویں (دس درجے ترقی)درجے پر براجمان ہوگئے ہیں۔

بولنگ رینکنگ

تازہ اپ ڈیٹنگ سے آئی سی سی ون ڈے بولنگ رینکنگ کے ٹاپ ٹین درجوں میں واحد تبدیلی پیٹ کمنز کی ایک درجہ ترقی کی صورت میں ہوئی ہے جو بھارتی بولر کلدیپ یادیو کو ایک درجہ نیچے دھکیل کر چھٹی پوزیشن کے مالک بن گئے ہیں۔ترقی پانے والے دیگرپاکستانی بولرزمیں عمادوسیم سات درجے ترقی کرکے 37ویں،یاسرشاہ چار درجے آگے بڑھ کر 62ویں ،عثمان شنواری 31درجے پھلانگ کر 63ویں جبکہ فہیم اشرف نو درجے ترقی پاکر 70ویں پوزیشن کے مالک بن گئے ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے آل رائونڈررینکنگ کے ٹاپ 5درجوں پر کوئی فرق نہیں پڑا۔جہاں راشدخان،شکیب الحسن، محمد نبی، محمد حفیظ اور مچل سینٹنر بالترتیب پہلے سے پانچویں درجے پر موجود ہیں۔

 

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

کیا اب بھی پاکستان کیلئے چھٹی ون ڈے رینکنگ بچانا ممکن ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم یواے ای میں آسٹریلیاکے خلاف کھیلی جارہی پانچ ون ڈے میچز کی …

error: Content is protected !!