ہوم / پاکستان کپ 2019ء / پاکستان کپ، سہیل خان اور عابدعلی نے کے پی کے کو چیمپئن بنادیا

پاکستان کپ، سہیل خان اور عابدعلی نے کے پی کے کو چیمپئن بنادیا


آسٹریلیاکے خلاف یواے ای میں کھیلی گئی گزشتہ ون ڈے سیریزکے دورا ن سنچری کے ساتھ ون ڈے کیریئرکا آغاز کرکے شہرت پانے والے اوپننگ بلے باز عابد علی نے پاکستان کپ کے فائنل میں شاندار سنچری جڑکر اپنی ٹیم کے پی کے کو ٹائٹل کامیابی دلادی جبکہ مین آف دی میچ سہیل خان نے بیٹنگ اوربولنگ میں شاندار کھیل پیش کر اپنی ٹیم کو چیمپئن بنانے میں کلیدی کردار اداکیا۔

فائنل میچ میں خیبرپختونخوااور بلوچستان کی ٹیمیں مدمقابل تھیں ۔ خیبرپختونخوا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو کپتان سلمان بٹ اور عابد علی نے انتہائی محتاط اندازمیں اننگزکا آغاز کیا اور جب چوتھے اوورکی سیکنڈلاسٹ بال پر گیارہ گیندوں پر دو رنزبنانے والے سلمان بٹ کی وکٹ گری تو خیبرپختونخوا کا مجموعی اسکور صرف تین رنزتھا۔ بعدازاں عابدعلی نے محمد سعد کے ساتھ مل کر اگلے اکیس اوورز میں 136رنزکی شاندار شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط بنادی۔

25ویں اوورکی پہلی گیندپر محمد سعد51رنزبناکر آئوٹ ہوگئے مگر عابد علی وکٹ پر ڈٹے رہے۔انہوں نے 119 گیندوں پر بارہ چوکوں اور تین چھکوں کی مددسے 132رنزکی شاندار اننگز کھیل کر خیبرپختونخوا کومقررہ پچاس اوورزمیں307/7 کا مجموعہ دلانے میں کلیدی کردار اداکیا۔ ٹیل اینڈر بیٹسمین سہیل خان نے 20 گیندوں پر ایک چوکے اور پانچ چھکوں کی مدد سے 45*رنز(ناٹ آئوٹ)بناکر اننگز کے آخری حصے میں اپنی ٹیم کا اسکور برق رفتاری سے آگے بڑھایا۔

بلوچستان کی جانب سے علی عمران نے تین، حارث رئوف نے دو جبکہ عمرخان اور عمادبٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بلوچستان نے اوپنر اویس ضیاء کے 83، کپتان اسدشفیق اورفوادعالم کے 48،48رنزکی اننگزکی بدولت بھرپور مزاحمت کی تاہم بلوچستان کی ٹیم آخری اوورمیں درکار12رنزکے تعاقب میں صرف دو رنزبناسکی۔ جس کے سبب اُن کااسکور 298/9 رنز تک محدود رہا۔خیبرپختونخوا کی جانب سے سہیل خان نے تین،عمید آصف نے دو جبکہ محمد عرفان جونیئر،وہاب ریاض اور زوہیب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بیٹنگ اور بولنگ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر سہیل خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاکستان کپ : بلوچستان کی مسلسل دوسری فتح، سندھ ناکام

راولپنڈ ی میں کھیلے جارہے پاکستان کپ کے تیسرے میچ میں بلوچستان نے سندھ کو …

error: Content is protected !!