ہوم / پاکستان کپ 2019ء / سلمان بٹ کو خوشدل شاہ میں ’’سٹار‘‘ نظر آنے لگا

سلمان بٹ کو خوشدل شاہ میں ’’سٹار‘‘ نظر آنے لگا


پاکستان ون ڈے کپ کا فائنل جیتنے والی خیبر پختونخوا کی ٹیم کے کپتان سلمان بٹ کو خوشدل شاہ میں کرکٹ کا بڑا سٹار نظر آنے لگا۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں روشن مستقبل خوشدل شاہ کا منتظر ہے اور بہت جلد عالمی کرکٹ کے اُفق پر چمکے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم میں میچ کا اپنے حق میں اختتام کرنے والوں کی کمی ہے اور بلند و بالا چھکے لگانے والے بھی سکواڈ میں کم نظر آتے ہیں ان حالات میں خوشدل شاہ ایک بہترین چوائس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آصف علی اور عمر اکمل کو آزما چکا ہے لیکن وہ توقعات پر پورا نہیں اُتر رہے اس لئے میرے خیال میں خوشدل شاہ قومی ٹیم کو کامیابیوں کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اگر پاکستان ٹیم کو کوچنگ سکواڈ خوشدل پر اپنا تھوڑا وقت صرف کرے تو خوشدل ایک مایہ ناز کھلاڑی کے روپ میں سامنے آسکتا ہے۔ یاد رہے کہ خوشدل شاہ نے پاکستان کپ میں دوسرے ٹاپ اسکورر رہتے ہوئے 5 میچوں میں 316رنز سکور کئے جس میں دو سنچریاں بھی شامل ہیں۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پنجاب کیخلاف طوفانی 154رنزبنانے والا خوشدل شاہ کون ہے؟

پاکستا ن کپ کے چوتھے میچ میں پنجاب کے خلاف 154*رنز(ناٹ آئوٹ) کی طوفانی اننگز …

error: Content is protected !!