ہوم / اعدادوشمار / لیوک رونکی، پی ایس ایل4کے ٹاپ اسکورر بن گئے

لیوک رونکی، پی ایس ایل4کے ٹاپ اسکورر بن گئے


پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشن کے ٹاپ اسکورر لیوک رونکی رواں سیزن کے بیٹنگ چارٹ میں بھی ٹاپ پوزیشن پر آگئے ہیں جنہوں نے کراچی کنگزکے خلاف 67*رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے ٹورنامنٹ میں اپنا مجموعہ 166کرلیا ہے جو ہفتے کی شب تک کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے 13میچز میں کسی بھی بلے باز کے سب سے زیادہ رنز ہیں۔

ہفتے کو پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہورقلندرز کے درمیان جبکہ دوسرا میچ اسلام آبادیونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا گیا۔ان دومیچز سے قبل ٹورنامنٹ کے بیٹنگ چارٹ پر شین واٹسن سب سے آگے تھے جو ایک سے زائدمیچز ڈے تک ٹاپ اسکورررہنے والے پہلے بلے باز بھی تھے کیونکہ اس سے قبل ٹاپ پوزیشن پانے والے فخرزماں،لیونگ سٹون، بابراعظم اور عمراکمل صرف ایک ایک دن (آرام کے دن شامل نہیں) ٹاپ اسکورررہ سکے تھے۔

بولنگ چارٹ میں پشاور زلمی کے حسن علی بدستور سرفہرست ہیں جو گیارہ وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں انہوں نے ٹورنامنٹ کے نویں میچ کے دوران راحت علی سے یہ پوزیشن چھینی تھی۔

پی ایس ایل 4 کی مضبوط اور کمزور ٹیموں پر مفصل رپورٹ اس ویڈیو میں دیکھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پی ایس ایل فور میں وکٹوں کی دوڑمیں سرفہرست بننے والے بولرز

پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن میں یواے ای میں کھیلے گئے میچز تک مجموعی طورپر …

error: Content is protected !!