ہوم / پی ایس ایل 2018 / پی ایس ایل3، اسلام آبادیونائیٹڈپہلی بارٹاپ ٹیم بن گئی

پی ایس ایل3، اسلام آبادیونائیٹڈپہلی بارٹاپ ٹیم بن گئی


لاہور قلندرز کے خلاف میچ ٹائی ہونے کے بعد سپراوورمیں فتح حاصل کرنے والی اسلام آبادیونائیٹڈ نے اگلے لگاتار تین میچز جیت پر پاکستان سپرلیگ کے جاری تیسرے ایڈیشن میں پہلی بار ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمالیاہے جس کے سبب ملتان سلطانزکا دوسری بار اس پوزیشن پر قبضہ ختم ہوا ہے۔

پی ایس ایل تھری کے 21ویں میچ میں پشاورزلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیاتو اسلام آبادیونائیٹڈ کے لیوک رونکی اور جین پال ڈومینی نے اپنی ٹیم کو 4.5اوورزمیں 39رنزکا اوپننگ اسٹینڈ دیا۔بعدازاں پانچویں اوورمیں رونکی چھ چوکوں کی مددسے 17 گیندوں پر 27رنزبنانے کے بعد وہاب ریاض کا شکار بنے تو ڈومینی نے نئے آنے والے بیٹسمین طلعت حسین کے ساتھ مل کر ٹیم کے 100رنز مکمل کرادئیے۔

یہ بھی پڑھیں

’اسپورٹس لنک‘ کا مارچ ایڈیشن2شائع ہوگیا

13ویں اوورکی آخری گیندپر ڈومینی اور طلعت حسین کے درمیان قائم ہونے والی 61رنزکی شراکت بالاآخر وہاب ریاض نے توڑی جس نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 29رنزبنانے والے طلعت حسین کو بولڈکیا۔اُن کی جگہ آنے والے بیٹسمین شاداب خان کوئی گیند کھیلے بغیر رن آئوٹ ہوئے تو اسلام آبادیونائیٹڈکی ٹیم قدرے دبائو میں آگئی۔

تین وکٹیں گرنے کے بعد جین پال ڈومینی اور آصف علی نے 28 گیندوں پر 71رنزکی جارحانہ شراکت قائم کرکے ٹیم کا اسکور 171رنز تک پہنچادیا۔بعدازاں 19ویں اوورکی آخری گیندپر 24گیندوں پر دو چوکوں اور چار چھکوں کی مددسے 45رنزکی شاندار اننگزکھیلنے والے آصف علی وہاب ریاض کے ہاتھوں بولڈہوئے تو اننگزکی آخری گیندپر فہیم اشرف(1رن) کے رن آئوٹ ہونے سے قبل جین پال ڈومینی نے دس رنز بناکرٹیم کا مجموعہ 182/5تک پہنچادیاجبکہ وہ خود 54 گیندوں پر پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مددسے 73*رنزکی شاندار اننگزکھیل کر ناٹ آئوٹ رہے۔

پشاورزلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ اُن کاکوئی ساتھی وکٹ لینے میں ناکام رہے ۔ اسلام آبادیونائیٹڈکی دیگر دووکٹیں بیٹسمینوں کے رن آئوٹ ہونے کے سبب گریں۔

183رنزکے ہدف کے تعاقب میں چار اوورزمیں32رنزکا اوپننگ اسٹینڈ ملنے کے بعد جب کامران اکمل آئوٹ ہوئے تو پشاورزلمی کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔13اوورزمیں91رنزپر سات وکٹیں گنوانے کے بعدمیچ مکمل طورپر پشاورزلمی کے ہاتھ سے نکل چکاتھا۔اس موقع پر وہاب ریاض نے 33*اور عمیدآصف نے 25رنزبناکر میچ کو قدرے دلچسپ بنایا مگر اس کے باوجود مقررہ بیس اوورزمیں پشاورزلمی کا اسکور 156/9سے آگے نہ بڑھ سکا۔


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

آصف علی نے کراچی کنگز کے جبڑے سے فتح چھین لی

پی ایس ایل فورکے پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نچلے درجے پر موجودکراچی کنگزکوٹورنامنٹ کے …

error: Content is protected !!