ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / سری لنکن ٹیم کے پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کی خبر جھوٹ نکلی

سری لنکن ٹیم کے پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کی خبر جھوٹ نکلی


گزشتہ دنوں سری لنکن ٹیم کی پاکستان میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو میچز کھیلنے کی آمادگی کی خبریں گردش کرتی رہی تھیں تاہم اب اصل حقائق سامنے آگئے ہیں۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اس خبرکی سرے سے تردید کردی ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پاکستان اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈکے مابین سرے سے کوئی بات ہی نہیں ہورہی ہے۔

سری لنکا کے مقامی اخبار کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر شامی سلوا نے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے پر بات چیت کے بارے میں رپورٹس کی تردید کی ہے۔سری لنکن ٹیم کے جولائی میں پاکستان کے ممکنہ ٹیسٹ ٹور کے سوال پر انھوں نے واضح طور پر کہا کہ دونوں ممالک کے بورڈز میں اس حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ دنوں سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پی سی بی سری لنکا سے ٹیم کی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت 2 میچز کے لیے میزبانی کرنے کے حوالے سے بات چیت میں مصروف ہے جو ورلڈ کپ کے فوری بعد کھیلے جائیں گے جبکہ سری لنکا کے علاوہ بنگلہ دیش بورڈ بھی ٹیسٹ میچز کیلئے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر نیم راضی ہے۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ورلڈکپ سے پہلے پاکستانی کرکٹرزکو’خوشخبری ‘مل گئی

انگلینڈکیخلاف سیریز اور ورلڈکپ میں حصہ لینے کیلئے گوروں کے دیس پہنچنے والی پاکستان کرکٹ …

error: Content is protected !!