ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / بی جے پی رہنمانے دھونی کے سیاست میں آنے کا دعویٰ کردیا

بی جے پی رہنمانے دھونی کے سیاست میں آنے کا دعویٰ کردیا


بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی کے بارے میں سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کی خبریں گردش کررہی ہیں لیکن اب ان میں مزید تڑکے کا اضافہ ہوگیاہے کہ وہ کرکٹ چھوڑکر سیاست میں کود رہے ہیں اور یہ دعویٰ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک رہنما نے کیاہے۔

بی جے پی کے سابق وفاقی وزیر سنجے پاسوان نے ریٹائرمنٹ کے بعد ہماری پارٹی جوائن کررہے ہیں اور اس حوالے سے کافی عرصے میں بات چیت چل رہی ہے۔اب انتظار صرف اُن کی ریٹائرمنٹ کا ہے ، وہ جیسے ہی ریٹائرڈہوں گے ،ہماری پارٹی جوائن کرلیں گے۔

سنجے پاسوان کا کہناتھا کہ دھونی میرا دوست ہے اور اُس سے اپنی پارٹی میں لانے کے حوالے سے کافی عرصے سے بات چیت چل رہی تھی ۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ 2019ء سے بھارتی ٹیم کے اخراج کے بعد مہندرا سنگھ دھونی کی ریٹائرمنٹ کی خبریں گردش کررہی ہیں ۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ایم ایس دھونی کو وارننگ مل گئی

آئی پی ایل کے آغاز کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم صلاحیت کے حوالے سے محتاج …

error: Content is protected !!