ہوم / ٹاپ فائیو / ورلڈ کپ کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

ورلڈ کپ کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا


بی سی سی آئی نے ورلڈ کپ 2019کیلئے 15رکنی اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ۔ بی سی سی آئی نے بھارتی کپتان اورکوچ روی شاستری سے مشورہ کرنے کے بعد 15رکنی اسکواڈ کا ا علان کردیا ہے ۔

میگا ایونٹ کیلئے بھارتی اسکواڈ میں جگہ بنانے والے کھلاڑیوں میں کپتان ویرات کوہلی ،روہیت شرما ،وکٹ کیپر ایم ایس دھونی ،شیکھر دھوون ،کیدھر جادیو،محمد شامی ،جسپریت بمراہ،وجے شنکر ،ہردیک پانڈیا،لوکیش راہول ،دنیش کارتھک ،یزویندراچہل،،کلدیپ یادیو،بھونیشور کمار اور راوندراجدیجہ شامل ہیں۔آئی پی ایل سے نام کمانے والے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشابھ پانٹ اور امباتی رائیڈو ورلڈ کپ کی ٹکٹ بک کروانے میں ناکام رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے بعد ورلڈ کپ کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کرنے والا بھارت تیسرا ملک بن گیا ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان جمعرات کو متواقع ہے ۔ ایک روزہ فارمیٹ میںآئی سی سی رینکنگ کی دوسری بہترین ٹیم انڈیا میگا ایونٹ کا آغاز 5جون سے جنوبی افریقہ کیخلاف کرے گی ۔ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ دونوں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان 16 جون کو کھیلا جائے گا

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ورلڈکپ اسپیشل ایڈیشن2 شائع ہوگیا

پاکستان میں کھیلوں کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے میگزین ’اسپورٹس لنک‘ کا ورلڈکپ …

error: Content is protected !!