ہوم / بھارت کا دورۂ آسٹریلیا 2018/19 / بھارت ،آسٹریلیا میں برتری پانے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی

بھارت ،آسٹریلیا میں برتری پانے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی


بھارتی کرکٹ ٹیم تاریخ کے اولین ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کرنے کا اعزاز رکھنے والے ملبورن کرکٹ گرائونڈ پر نئی ایشیائی تاریخ رقم کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے جوکینگروزکے دیس میں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریزمیں برتری پانے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی ہے۔

سیریزکے تیسرے ملبورن ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے تک بھارتی ٹیم کی میچ پر گرفت مضبوط ہوچکی تھی جو پانچویں روز محض رنزکے اضافے پر آسٹریلیاکی بقیہ تین وکٹیں گراکر137رنز سے فتح اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔ میچ کے پانچویں روز کے آغاز پر بھارت کو فتح کیلئے مزید صرف دو وکٹیں درکار تھیں جبکہ آسٹریلیاکو مزید141رنز درکار تھے۔

2019ء میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مکمل ٹورز/سیریزکا شیڈول دیکھیں 

بھارتی ٹیم نے پہلی اننگزمیں 443/7dکا اسکوربناکر میچ میں اپنی گرفت مضبوط کی تھی جس کے بعد آسٹریلوی ٹیم 151 رنز پر ڈھیر ہوکر 292رنزکے خسارے سے دوچار ہوئی ۔بھارت نے اپنی دوسری اننگز106/8کے اسکورپر ڈیکلیئرڈکرکے آسٹریلیاکو 399رنزکا ہدف دیا جس کے تعاقب میں میچ کے پانچویں روز میزبان کینگروز261رنز پر تمام وکٹیں گنوا بیٹھے۔

تیسرا ملبورن ٹیسٹ جیت کر بھارتی نے کینگروزکے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں 2-1کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے جو اب سیریزنہیں گنواسکتی ۔جس کی بدولت وہ کینگروز کے دیس میں کھیلی گئی کسی سیریزمیں میزبان سائیڈ کے خلاف 2-1 سے برتری حاصل کرنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی ہے جبکہ وہ واحدایشیائی ٹیم ہے جس نے آسٹریلیامیں کھیلی گئی کسی سیریزمیں دو ٹیسٹ جیتنے کا کارنامہ دوسری بار سرانجام دیا ہے۔اس سے قبل وہ 1977/78ء کے دورۂ آسٹریلیامیں دو ٹیسٹ جیت چکی ہے۔

بھارت کے علاوہ دیگر ایشیائی ٹیموں میں کوئی بھی آسٹریلیاکے کسی ایک ٹورمیں دو ٹیسٹ نہیں جیت سکی ہے۔واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیاکے درمیان کھیلی جارہی بارڈر-گواسکر سیریزمیں چارٹیسٹ میچز کھیلے جانے ہیں۔سیریزکا چوتھا اور آخری ٹیسٹ تین جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

آسٹریلیاکو اپنے ملک میں بڑے خسارے کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ان دنوں نہایت ہی برے دور سے گزر رہی ہے جو نہ …

error: Content is protected !!