ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں کامیابی نے کو ہلی کو اہم ریکارڈ کا مالک بنا دیا

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں کامیابی نے کو ہلی کو اہم ریکارڈ کا مالک بنا دیا


یڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر بھارت نے 31رنز سے شکست دے دی ہے اور اس فتح کے ساتھ ہی بھارتی کپتان ویرات کوہلی انگلینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا میں ٹیسٹ جیتنے والے پہلے ایشیائی کپتان بننے کا اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں ۔ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے  ٹور کےپہلے ٹیسٹ میں بھارتی بیٹسمین پجارا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور پہلی اننگ میں سنچری جبکہ دوسری اننگ میں نصف سینچری اسکور کی۔

بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 323 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں کینگروز ٹیم کھیل کے پانچویں اور آخری روز 291 رنز پر ہی ہمت ہار بیٹھی۔

شان مارش 60، مچل اسٹارک، پیٹ کمنس 28،28، اور مارکس ہیرس 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ نیتھن لیون 38 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی، روی چندرن ایشون اور جیسپرت بھمبرا نے 3،3 جب کہ ایشانت شرما نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا یہ پہلا ٹیسٹ میچ تھا۔


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

آسٹریلوی کرکٹر پیٹرسڈل کی 8سال بعد ون ڈے کرکٹ میں واپسی

پاکستانی سلیکٹرزپر ہمیشہ تنقید کی جاتی ہے کہ وہ بار بار آزمائے ہوئے کھلاڑیوں کی …

error: Content is protected !!