ہوم / اعدادوشمار / افریقی سرزمین پر نئی تاریخ رقم، امام الحق نے 2بڑے ریکارڈزتوڑڈالے

افریقی سرزمین پر نئی تاریخ رقم، امام الحق نے 2بڑے ریکارڈزتوڑڈالے


پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری سیریزکا ابھی ایک ون ڈے میچ باقی ہے مگر اس سیریز کے اختتام سے قبل ہی امام الحق نے جنوبی افریقی سرزمین پر ایک باہمی ون ڈے سیریز میں زیادہ رنز اور ففٹی پلس اسکورزکی نئی پاکستانی تاریخ رقم کردی ہے۔

سیریزکے تیسرے میچ میں101رنزکی شاندار اننگز کے بعد جوہانسبرگ میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میچ میں71رنز کی ایک اور عمدہ اننگز کھیل کر سیریز کے پہلے چار میچز میں اپنے ففٹی پلس اسکورز کی تعداد تین کرلی ہے جو وہاں کسی بھی پاکستانی بلے باز کے ایک سیریزمیں ففٹی پلس اسکورزکا نیا ریکارڈ ہے۔ امام الحق نے اس سے قبل سیریزکا آغاز 86رنزکی عمدہ باری کے ساتھ کیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں>> اندھی تنقیداورڈھٹائی کے ’ڈگری ہولڈرز‘ کو جواب

                          جوہانسبرگ میں پروٹیزکیخلاف میچ نہ جیتنے کا جمود ٹوٹ گیا

اب تک 117پاکستانی کرکٹرزکو جنوبی افریقہ میں میزبان ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریزکھیلنے کا موقع ملا ہے مگر امام الحق سے قبل اُن میں سے کوئی بھی وہاں ایک سیریزمیں دو سے زائد ففٹی پلس اسکورنہیں بنا سکاتھاجبکہ وہاں ایک سیریزمیں دو ففٹیاں بھی صرف چار پاکستانی بلے بازوں (اعجازاحمد،محمد یوسف،مصباح الحق اور محمد حفیظ) نے بنائی تھیں۔

سیریزکے چوتھے میچ میں71رنزبناکر امام الحق نے رواں سیریز کے دوران اپنا مجموعی اسکور 263کرلیاہے جو وہاں ایک سیریز میں کسی بھی پاکستانی بلے باز کے سب سے زیادہ رنزہیں۔اس سے قبل یہ ریکارڈ محمدیوسف کے نام تھا جنہوں نے 2007ء کے ٹور میں پانچ میچز میں دو ففٹی پلس اسکورزسمیت 245رنزبنائے تھے۔

ہفتے بھر میں بننے اور ٹوٹنے والے تمام ریکارڈزکی تفصیل ’اسپورٹس لنک‘ میگزین میں ملاحظہ کریں

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

سرفرازپرپابندی،کیا پاکستان کرکٹ کا منظرنامہ بدلنے جارہاہے

آخرکار وہی ہوا جس کا ڈر تھا کہ پاکستانی کپتان سرفراز احمد پر نسلی امتیاز …

error: Content is protected !!