ہوم / اعدادوشمار / امام الحق کیلئے آج ڈیوڈوارنرکا عالمی ریکارڈ توڑنے کا موقع

امام الحق کیلئے آج ڈیوڈوارنرکا عالمی ریکارڈ توڑنے کا موقع


پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج کیپ ٹائون کے مقام پر پانچ ون ڈے میچوں کی سیریزکے آخری اور فیصلہ کن میچ میں مدمقابل ہوں گی جس کی فاتح ٹیم ٹرافی اُٹھانے کی حقدار ٹھہرے گی۔اس سے قبل سیریز2-2 سے برابر ہے۔

آج کیپ ٹائون میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی اوپنر امام الحق کیلئے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈوارنر کا عالمی ریکارڈ توڑنے کا موقع ہے جوجنوبی افریقی سرزمین پر میزبان ٹیم کے خلاف پانچ یا اس سے کم میچز کی سیریزمیں زیادہ رنز کاریکارڈ ہے۔

امام الحق کیلئے یہ ریکارڈ توڑنا آسان ٹاسک نہیں ہے کیونکہ اس کیلئے اُسے آ ج کے میچ میں 123رنز سے بڑی اننگز کھیلنا ہو گی جو اس سے قبل اس فارمیٹ میں اس سے بڑی اننگز کھیل چکے ہیں۔امام الحق اگر آج یہ ’ہدف‘ عبورکرلیتے ہیں تو وہ جنوبی افریقہ میں پانچ یا اس سے کم کی سیریزمیںدو سنچریاں داغنے والے پاکستا ن کے پہلے جبکہ دُنیاکے تیسرے کرکٹر بن جائیں گے۔اس سے قبل یہ اعزاز صرف جوئے روٹ اور ڈیوڈوارنر کو حاصل ہے۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

سرفرازپرپابندی،کیا پاکستان کرکٹ کا منظرنامہ بدلنے جارہاہے

آخرکار وہی ہوا جس کا ڈر تھا کہ پاکستانی کپتان سرفراز احمد پر نسلی امتیاز …

error: Content is protected !!