ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / پوائنٹس ٹیبل پر بڑی اکھاڑپچھاڑ-آسٹریلیا پہلے،پاکستان نویں نمبرپر

پوائنٹس ٹیبل پر بڑی اکھاڑپچھاڑ-آسٹریلیا پہلے،پاکستان نویں نمبرپر


پندرہ جون کو آسٹریلیا اور سری لنکا جبکہ جنوبی افریقہ اور افغانستان کے مابین کھیلے گئے میچز کے بعد آئی سی سی ورلڈکپ 2019ء کے پوائنٹس ٹیبل پر بڑی تبدیلیاں آگئی ہیں۔

سری لنکا کو87رنز سے شکست دینے کے بعددفاعی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دو درجے ترقی پاتے ہوئے ٹورنامنٹ کی سرفہرست ٹیم بن گئی ہے جس نے اپنے پانچ میں سے چار میچز جیت کر آٹھ پوائنٹس حاصل کرلئے ہیں جو ٹورنامنٹ میں اب تک کسی بھی ٹیم کے سب سے زیادہ پوائنٹس ہیں ۔

آسٹریلیاکی ترقی کے بعد نیوزی لینڈ دوسرے، انگلینڈ تیسرے جبکہ بھارتی ٹیم چوتھے نمبرپر چلی گئی ہے۔ یادرہے کہ رائونڈ مرحلے کی ٹاپ فور ٹیمیں ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرپائیں گی۔ ٹاپ فور سے نیچے سر ی لنکا،ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش پانچویں سے آٹھویں درجے پر موجود ہیں جبکہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں آخری دو پوزیشنز پر ہیں۔

جنوبی افریقہ نے افغانستان کو ہراکرنویں سے ساتویں پوزیشن پر چھلانگ لگائی ہے جس کے سبب پاکستان ٹیم کو آٹھویں سے نویں درجے پرجانا پڑ گیاہے۔پاکستان ٹیم اب تک ٹورنامنٹ کے چارمیچز میں صرف ایک فتح حاصل کرچکی ہے جو میزبان انگلینڈکے خلاف حاصل کی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز،آسٹریلیاکے خلاف شکستوں کے علاوہ اُس کا سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہواتھا۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں

ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل :انگلینڈنے آسٹریلیاسے دوسری پوزیشن چھین لی


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

بابراعظم نے جاوید میانداد کا ورلڈکپ ریکارڈ توڑدیا

پاکستان کرکٹ ٹیم رن ریٹ میں معمولی فرق سے ورلڈکپ 2019ء سے باہر ہوگئی ہے …

error: Content is protected !!