ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / ورلڈکپ ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی: سرفرازاحمد

ورلڈکپ ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی: سرفرازاحمد


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کیلئے ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی۔ سلیکشن کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی، کوچ اور کپتان ایک پیج پر ہیں کہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں زیادہ تبدیلی نہیں ہوگی، جلد کوچ اور سلیکٹرز سے اسکواڈ پر مشاورت ہوگی۔

اسلام آبادمیں ورلڈکپ ٹرافی کے پاکستان ٹور کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہاکہ ورلڈ کپ کی بھرپور تیاری ہے، اچھا پرفارم کریں گے، ورلڈ کپ میں سب ٹیمیں مضبوط ہیں، کسی کو کمزور تصور نہیں کرسکتے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان نے کہا کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان میں موجود ہے، لوگ آئیں اور ٹرافی کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں، انشاء االلہ ورلڈ کپ جیت کر ٹرافی کو واپس پاکستان ہی لایا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ پاک بھارت میچ ہونے یا نہ ہونے سے متعلق کچھ نہیں کہوں گا، کوشش کریں گے زیادہ کھلاڑی لے کر جائیں، ورلڈ کپ کے میچز سے پہلے پریکٹس میچز ہیں خامیاں دور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 10 سال بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی ہوئی ہے جس پر سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اس میں پاک فوج کا نمایاں کردار ہے۔ ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان کے چاروں صوبوں میں جائے گی، 14 اپریل کو کراچی میں عظیم الشان جشن منایا جائے گا جس میں کرکٹرز بھی شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کا آغاز 30 مئی سے ہوگا اور ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

مکی آرتھر نے بابراعظم اوراُسکی فیملی کی حیران کن کہانی بتادی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے اپنے تازہ انٹرویو میں ٹاپ آرڈر بیٹسمین …

error: Content is protected !!