ہوم / ٹاپ فائیو / ٹیسٹ رینکنگ میں محمد عباس اور یاسر شاہ ٹاپ ٹین بولرز میں شامل

ٹیسٹ رینکنگ میں محمد عباس اور یاسر شاہ ٹاپ ٹین بولرز میں شامل


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جارہی کی گئی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے محمد عباس  اوریاسر شاہ کی عمدہ پرفارمنس کی بدولت ان کو ٹاپ ٹین میں جگہ مل گئی ہے۔بیٹنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلے جب کہ نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن پاکستان کے خلاف بہترین کارکردگی کے بعد لمبی چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، تیسری پوزیشن پر اسٹیو اسمتھ ہیں جب کہ پاکستان کی جانب سے واحد بیٹسمین اظہر علی دسویں نمبر پر ہیں۔

بولنگ میں جنوبی افریقہ کے رباڈا بدستور پہلے اور جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر ہیں، تیسری پوزیشن فلینڈر کے پاس ہے۔ پاکستان کے محمد عباس چوتھے اور یاسر شاہ نویں نمبر پر ہیں۔ ابتدائی پچیس آل راؤنڈرز میں کوئی پاکستانی جگہ نہیں بناسکا۔ شکیب الحسن پہلے، رویندرا جڈیجہ دوسرے اور فلینڈر تیسرے نمبر پر ہیں۔


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری کیلئے پاکستان کو نیوزی لینڈکی مدددرکار

پاکستان کو اپنی ٹیسٹ رینکنگ میں فوری بہتری کیلئے نیوزی لینڈکی مدد درکارہے جو سری …

error: Content is protected !!