ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / سالانہ ٹی ٹوئنٹی رینگنگ میں پاکستان کی بادشاہت برقرار

سالانہ ٹی ٹوئنٹی رینگنگ میں پاکستان کی بادشاہت برقرار


آئی سی سی سالانہ رینکنگ اب ڈیٹنگ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم مختصر فارمیٹ میں اپنی بادشاہت برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہے گرین شرٹس 286پوائنٹس کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دنیا کی بہترین ٹیم قرار پائی ہے دوسری پوزیشن262پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقہ کے قبضہ میں ہے ۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تیسری پوزیشن 261پوائنٹس کے ساتھ انگلش ٹیم کے نام رہی ہے،آسٹریلیا ٹیم ہی اتنے پوائنٹس کے ساتھ چوتھے درجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے اور بھارتی ٹیم 260پوائنٹس کے ساتھ مختصر فارمیٹ کی پانچویں بہترین ٹیم قرار پائی ہے ۔نیوزی لینڈ 254پوائنٹس کے ساتھ چھٹے ،افغانستان 241پوائنٹس کے ساتھ ساتویں ،سری لنکن ٹیم227کے ساتھ آٹھویں درجہ پر ہے جبکہ ویسٹ انڈیز 226پوائنٹس کے ساتھ نویں پوزیشن پر رہی ہے اور دسویں نمبر پر رہنے والی بنگلہ دیشی ٹیم اپنے کھاتے میں 220پوائنٹس ہی رکھ سکی ۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے فیصلہ کیا تھا کہ یکم جنوری 2019سے تمام ممبر ملکوں کے درمیان میچوں کو انٹر نیشنل مقابلوں کی درجہ حاصل ہوگا اور ان کے نتائج کے لحاظ سے ٹیموں کی درجہ بندی کی جائے گی ۔اس بار عالمی رینکنگ میں 80ٹیموں کو شامل کیا گیا تھا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلی پوزیشن اپنے نام رکھنے میں کامیاب رہی ہے ۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

آج آخری ٹیسٹ کونسانتیجہ پاکستان کی رینکنگ پر کیااثرڈالے گا؟

پاکستان اورنیوزی لینڈکے درمیان کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روز کیوی …

error: Content is protected !!