ہوم / ٹاپ فائیو / شاداب اور حسن علی نے ’آرام پالیسی‘ کی دھجیاں اُڑادیں

شاداب اور حسن علی نے ’آرام پالیسی‘ کی دھجیاں اُڑادیں


پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کی غرض سے آسٹریلیاکے خلاف یواے ای میں جاری پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے دوران آرام کا موقع دیاتھا جو لگاتار انٹرنیشنل کھیلنے کے علاوہ پی ایس ایل کھیل کر تھکاوٹ کا شکار ہوگئے تھے تاہم شاداب خان اور حسن علی اس پالیسی کی دھجیاں اُڑادی ہیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ پی سی بی نے پاکستان ٹیم کے مستقل رکن کھلاڑیوں کو مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ وہ ممکنہ انجری سے محفوظ رہ کر انگلینڈکے خلاف سیریز اور ورلڈکپ کیلئے تازہ دم ہوسکیں لیکن لیگ اسپنر شاداب خان اور فاسٹ بولر حسن علی اس پالیسی کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے گوجرانوالہ میں کھیلے جارہے ایک مقامی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں شاداب خان اور حسن علی دونوں ہی پاکستانی ون ڈے ٹیم کے مستقل رکن ہیں جنہوں نے انگلینڈ میں کھیلی گئی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء میں عمدہ کارکردگی دکھاکر عالمی شہرت حاصل کی تھی اور اب ورلڈکپ 2019ء میں بھی اُن سے کافی اُمیدیں وابستہ ہیں۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

آرون فنچ نے پاکستان کیخلاف زیادہ رنز کاریکارڈ بنا ڈالا

آسٹریلیا کے کپتان آرون فنچ نے پاکستان کے خلاف یواے ای میں کھیلی گئی پانچ …

error: Content is protected !!