ہوم / اعدادوشمار / امام الحق، ویورچرڈز کو پیچھے چھوڑنے کے قریب تر پہنچ گئے

امام الحق، ویورچرڈز کو پیچھے چھوڑنے کے قریب تر پہنچ گئے


جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں86رنزکی شاندار اننگزکھیلنے والے پاکستانی اوپنرامام الحق ویسٹ انڈیزکے عظیم بلے باز ویورچرڈزکو پیچھے چھوڑنے کے قریب تر پہنچ گئے ہیں جنہیں تیز ترین ایک ہزار ون ڈے رنز بنانے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں ویورچرڈز،کیون پیٹرسن،بابراعظم،کوئنٹن ڈی کوک اور جوناتھن ٹرائوٹ سے آگے نکلنے کیلئے اگلی تین اننگزمیں صرف 95رنز درکار ہوں گے ۔

ڈربن میں 22 جنوری کو شیڈول دوسرے ون ڈے میچ میں امام الحق اگر 95رنزبنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں کم ترین اننگزمیں ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا اپنے ساتھی اوپنر امام الحق کا عالمی ریکارڈ برابر کردیں گے۔ امام الحق اب تک سترہ ون ڈے میچز میںچار سنچریوں اور اتنی ہی ففٹیوں سمیت64.64کی شاندار اوسط سے 905رنز بناچکے ہیں۔

فخر زمان نے گزشتہ سال زمبابوے کے خلاف پانچویں ون ڈے کے دوران اپنے کیریئر کی 18ویں اننگز میں ایک ہزار ون ڈے رنز مکمل کرکے عظیم ویسٹ انڈین بلے باز سر ویوین رچرڈز کا 38سال پرانا ریکارڈ توڑا تھا ،سر ویوین رچرڈز نے21اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جس کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن،ٹاپ آرڈر بلے باز جوناتھن ٹروٹ ،جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک اور پاکستان کے بابر اعظم نے ان کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کادوسرا میچ 22 جنوری کو ڈربن میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 25 جنوری کو سنچورین میں، چوتھا میچ 27 جنوری کو جوہانسبرگ میں جبکہ پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کیپ ٹائونن میں کھیلا جائیگا۔

ون ڈے سیریزکے بعد پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم فروری کو کیپ ٹائون میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 3 فروری کو جو ہانسبرگ میں جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 فروری کو سنچورین میں کھیلا جائیگا۔


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

افریقی سرزمین پر نئی تاریخ رقم، امام الحق نے 2بڑے ریکارڈزتوڑڈالے

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری سیریزکا ابھی ایک ون ڈے میچ باقی ہے …

error: Content is protected !!