ہوم / اعدادی حقائق / فخرزماں پر تنقید کتنی درست ،کتنی غلط؟

فخرزماں پر تنقید کتنی درست ،کتنی غلط؟


گزشتہ ایشیاء کپ میں بدتر کارکردگی نے جہاں آسمانوں پر اُڑتی پاکستان کرکٹ ٹیم اور اُس کے کپتان سرفرازاحمد کوزمین پر پٹخاہے،وہیں ’فخر ِ پاکستان ‘ کہلانے والے اوپننگ بلے باز پر سے بھی بہت سارے لوگوں کا اعتماد اُٹھ گیاہے جن کے تکینکی خامیوں کو اچانک زیادہ نمایاں کرنے کی کوششیں ہورہی ہیںحتیٰ کہ کچھ نے اوپننگ بلے باز کو فوری ٹیم سے نکال باہر کرنے اور شرجیل خان کو واپس لانے کی باقاعدہ ’مہم‘ چلانے میں تامل نہیں کیا۔

یہ بات بالکل درست ہے کہ فخرزماں کو تکنیکی مسائل کا سامناہے مگراس بات سے بھی انکار ممکن نہیں کہ اُس نے اسی بیٹنگ اسٹائل سے ہی کئی یادگار اننگز کھیل کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایاہے۔اس تناظر میں محض ایک ٹورنامنٹ میں ناکامی پر اُسے لتاڑکر اُس کا اعتماد متزلزل نہیں کرنا چاہیے کیونکہ وہ بہرحال میچ ونر پلیئرہے جو آگے چل کر خصوصاً ورلڈکپ میں پاکستان کیلئے نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کرسکتا ہے۔

فخرزماں کی ایشیاء کپ میں ناکامی پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید تو کسی حد تک ’’جذباتی پن‘‘ کی چادر میں چھپائی جاسکتی ہے لیکن اُن ماہرین اور سابق کرکٹرزکوکیا کہیں جو کرکٹ کی باریکیوں سے خاصے آشناہونے کے باوجود بے تُکا راگ الاپنے میں پیش پیش ہیں۔بدقسمتی سے ہماری کرکٹ کا منفی پہلوہی یہی ہے کہ ہمارے’ ماہرین‘ ہی سب سے بڑے ’اناڑی‘ ہیں جن کے بے تُکے تبصرے اور حقائق سے یکسر مختلف تجزیئے عام شائقین کو بدگمان اوربدل کردیتے ہیں۔

حالیہ ایشیاء کپ سے قبل دورۂ زمبابوے میں ون ڈے ڈبل سنچری سمیت فخرزماں کے ریکارڈ515رنز کو بھی اگر کمزور حریف ٹیم کے تاثر میں دبانے کی کوشش کی جائے تو دورۂ نیوزی لینڈمیں چار میچز میں 50رنز فی اننگزکی اوسط سے بنائے گئے 150رنز اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء کے فا ئنل میں 114رنزکی شاندار اننگز سمیت 63.00 کی اوسط سے چار اننگزمیں بنائے گئے 252رنز کو کس کھاتے میں ڈالا جائے گا جس کی بدولت فخرزماں کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنزکا عالمی ریکارڈ توڑنے کے ٹریک پرچل پڑے تھے؟

حقائق، ریکارڈاور دلائل پر مبنی یہ مکمل رپورٹ ’اسپورٹس لنک‘میگزین کے تازہ ایڈیشن میں ملاحظہ کریں ۔اس رپورٹ کا پہلا حصہ انٹرنیٹ صارفین کیلئے پیش کیا گیاہے۔


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

شاہین آفریدی ڈینگی کا شکار بن گئے، ہسپتال داخل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی پری سیشن ٹریننگ کیمپ سے باہر …

error: Content is protected !!