ہوم / انٹرویوز / جلد ٹی ٹوئنٹی میں بھی سنچری بنالوں گا- فخرزماں

جلد ٹی ٹوئنٹی میں بھی سنچری بنالوں گا- فخرزماں


پاکستان کرکٹ ٹیم کے ریکارڈساز اوپننگ بیٹسمین نے ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھی سنچری داغنے کی ٹھان لی ہے۔

’اسپورٹس لنک‘ میگزین کے ’تازہ ایڈیشن‘ میں شائع ہونے والے اپنے تازہ انٹرویو میں فخرزماں نے کہاہے کہ یہ بالکل درست ہے۔ میں ایک ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنچری اسکور کرچکا ہوں اور اب انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی سنچری اسکور کرنے کے لئے ذہن بنا چکا ہوں۔ مجھے اُمید ہے کہ اس ہدف کو بھی جلد ہی عبور کرنے میں کامیاب رہوں گا۔

ون ڈے ڈبل سنچری کے بارے میں

فخرزماں سے جب ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری مکمل کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو اُن کا کہناتھا کہ … ’’ جب سیریز کے چوتھے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں میری سنچری مکمل ہوئی تو میں نے تہیہ کیا کہ ہر گیند کو ہٹ کرکے زیادہ سے زیادہ رنز جوڑنے کی کوشش کروں گا۔ میرا خیال ہے کہ خوش قسمتی سے اس کے بعد میرے تمام شاٹس خالی جگہوں پر گئے اور مجھے چوکے اور چھکے ملے۔

جب میں نے 170رنزکا اسکور حاصل کیا تو سرفراز احمد اور مکی آرتھر کی جانب سے پیغام ملا کہ میں زیادہ خطرات مول نہ لوں کیونکہ کافی اوورز باقی تھے اور میرے لئے موقع تھا کہ 200رنز کا ہدف پار کرنے میں کامیاب رہوں۔ میںنے اسی وقت اپنے ذہن میں200کا ہدف مقرر کرلیا تھا اور ہر گیند کو میرٹ پر کھیل رہا تھا۔

فخرزماں کا یہ مکمل خصوصی انٹرویو سوال و جواب کی شکل میں ’اسپورٹس لنک‘ کے تازہ ایڈیشن میں ملاحظہ کیا جاسکتاہے۔


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ون ڈے رینکنگ : سال میں سب سے زیادہ ترقی فخرزماں اور بیئرسٹو نے پائی

رواں سال کے دوران بارہ ماہ کے دوران آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں …

error: Content is protected !!