ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / ورلڈکپ کی فیورٹ انگلینڈ، پاکستان ٹیم سے خوفزدہ ہوگئی

ورلڈکپ کی فیورٹ انگلینڈ، پاکستان ٹیم سے خوفزدہ ہوگئی


کرکٹ کے ماہرین انگلینڈ ٹیم کو اپنی کنڈیشنزاور ان کی مسلسل بہترین پرفارمنس کی وجہ سے ورلڈ کپ 2019کی ہاٹ فیورٹ ٹیم قراردیا جارہا ہے لیکن انگلش ٹیم کے کپتان ایون مورگن کو پاکستان ٹیم کا خوف ستارہاہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ میں گرین ٹیم مضبوط میدوار ہے جو کسی بھی ٹیم کیلئے بڑا خطرہ بن سکتی ہے ۔

 

پاکستان کرکٹ ٹیم یو اے ا ی میںپانچ ایک روزہ میچوں میں کینگروز ٹیم سے وائٹ واش ہونے کے بعد ان کا اگلا امتحان میزبان انگلش ٹیم کیخلاف ہے جو اس وقت آئی سی سی رینکنگ میں دنیا کی بہترین ٹیم ہے اور ورلڈ کپ 2019کی ہاٹ فیورٹ ٹیم بھی ہے ان کیخلاف پانچ ایک روزہ اور واحد ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کا چیلنج درپیش ہے جو میگا ایونٹ کی تیاریوں کیلئے حتمی شکل دیں گئی ۔

 

پاکستان سے سیریز کے حوالے سے انگلش ٹیم کے کپتان ایون مورگن بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین شرٹس کے کیخلا ف سریز کھیلنا ہمارے لئے اچھی بات ہے۔ پاکستانی ٹیم سے مقابلوں سے ہمیں حقیقت میں ہمیں مضبوط ٹیم سے کھیلنے کا موقع ملے گا ،گرین شرٹس میگا ایونٹ کیلئے فیورٹ ٹیموں میں شامل ہے ،چیمپئنز ٹرافی میں انگلش کنڈیشن میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی تھی اور اپنی پرفارمنس سے سب کو حیران کیا تھا ۔اس لئے ہمیں گرین شرٹس سے مقابلوں کا بے صبری سے انتظار ہے۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ورلڈ کپ میں بھی ایشیا کپ جیسی کارکردگی دکھائیں گے :راشد خان

افغا نستا ن ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر راشد خان نے کہا ہے کہ ہماری …

error: Content is protected !!