ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / انگلینڈ نے ورلڈ کپ کیلئے 15رکنی انگلش اسکواڈ کا اعلان کر دیا

انگلینڈ نے ورلڈ کپ کیلئے 15رکنی انگلش اسکواڈ کا اعلان کر دیا


انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ 2019کیلئے اپنی پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں کپتان ایون مورگن ،آل راؤنڈر معین علی ،وکٹ کیپر بیٹسمین جوہنے بیئرسٹو ، وکٹ کیپر بیٹسمین جوز بٹلر،فاسٹ بولر ٹوم کرن ،جس بینلی ،الیکس ہیلز ، لیام پلکنٹ ،عادل رشید ،جوئے روٹ ،جیسن روئے ،بین اسٹوکس ،ڈیوڈ ویلے ،کرس ؤکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز نژاد انگلش فاسٹ باولر جوفرا آرچر کو میگا ایونٹ  میں شامل نہیں کیا گیا تاہم وہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں ڈیبیو کرنے کا موقع مل گیا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم 2015کے ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہوئی تھی۔ انگلش ٹیم کی گزشتہ چند سالوں میں مسلسل بہترین کارکردگی اور ہوم کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے کرکٹ کے ماہرین انگلش ٹیم کو ورلڈ کپ 2019کی ہاٹ فیورٹ ٹیم قرار دے رہے ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم اس وقت آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں دنیا کی بہترین ٹیم ہے ۔

واضح رہے کہ انگلش ٹیم 30 مئی کو افتتاحی میچ میں جنوبی افریقا کیخلاف ورلڈ کپ کی مہم کا آغاز کرے گی ۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

بابراعظم نے جاوید میانداد کا ورلڈکپ ریکارڈ توڑدیا

پاکستان کرکٹ ٹیم رن ریٹ میں معمولی فرق سے ورلڈکپ 2019ء سے باہر ہوگئی ہے …

error: Content is protected !!