ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / بغیرکھیلے پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ بہتر ہونے کا خواب چکناچور

بغیرکھیلے پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ بہتر ہونے کا خواب چکناچور


پاکستان کرکٹ ٹیم کی اس وقت کوئی کرکٹ مصروفیت نہیں ہے جس کے تمام کھلاڑی اس وقت پی ایس ایل کا سیزن فور کھیلنے میں مصروف ہیں۔اس دورانئے میں پاکستان کو بغیر کھیلے اپنی ٹیسٹ رینکنگ بہتر بنانے کا موقع میسر آگیاتھا جو جنوبی افریقہ کی سری لنکا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے مرہون ِ منت ہوتا (اس بارے میں مکمل تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں)

اس وقت سری لنکا اور پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بالترتیب چھٹے اور ساتویں درجے پر موجود ہیں جن کے درمیان صرف ایک پوائنٹ کا فرق ہے۔اگر سری لنکا حالیہ دورۂ جنوبی افریقہ میں کسی بھی مارجن سے سیریز ہارجاتی تو اُس کی ایک درجہ تنزلی یقینی تھی جس کا براہ راست فائدہ پاکستان کو ہوتاجو سری لنکا کی جگہ چھٹے درجے پر آجاتی لیکن اب صورتحال یکسر مختلف ہوگئی ہے۔

سری لنکن ٹیم نہ صرف اس سیریزکا پہلا ٹیسٹ جیت چکی ہے بلکہ دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے قریب تر پہنچ گئی ہے۔جس کی بدولت اب وہ چار پوائنٹس حاصل کرکے ساتویںدرجے کی پاکستانی ٹیم سے پوائنٹس کا فاصلہ بڑھا کر اپنی چھٹی پوزیشن مستحکم کرلے گی جبکہ اس شکست کی صورت میں جنوبی افریقہ کو دوسرے درجے سے پھسل کر تیسری پوزیشن پرجاناہوگاجس کے سبب نیوزی لینڈایک درجہ ترقی پاکر عالمی نمبر2ٹیم بن جائے گی۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ٹیسٹ رینکنگ میں محمد عباس اور یاسر شاہ ٹاپ ٹین بولرز میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جارہی کی گئی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کرکٹ …

error: Content is protected !!