ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / آل رائونڈر عماد وسیم کوبڑی خوشخبری مل گئی

آل رائونڈر عماد وسیم کوبڑی خوشخبری مل گئی


فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کو بڑی کوشخبری مل گئی ہے ان کوکرکٹ کے سب سے بڑے میلہ ورلڈ کپ میںحصہ لینے کا ایک اور موقع مل گیا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے آل راؤنڈر کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کا ایک اور موقع دے دیا ہے ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوںکے انگلینڈکیخلاف سیریز اور ورلڈ کپ کیلئے ہونے والے فٹنس ٹیسٹ میں کچھ کھلاڑی ناکام ہوئے تھے جس میں آل راؤنڈ عماد وسیم بھی شامل تھے اور جس کی وجہ ان کی میگا ایونٹ کھیلنے کی اُمیدیں دم توڑتی نظر آرہی تھی لیکن پاکستان کرکٹ انتظامیہ نے ان کی ٹیم کیلئے اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے آل راؤنڈر کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کا ایک اور چانس دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے گرین شرٹس کی انتظامیہ کو یقین ہے کہ عماد وسیم ٹیسٹ پا س کر کے ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے کلیئر ہوجائیں گے ۔

واضح رہے کہ گھٹنے کی انجری میں مبتلا آل راؤنڈر عماد وسیم پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور یہ افوائیں پہلے ہی گردش کر رہی تھی کہ فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے باوجود عماد وسیم کو لازمی طورپر ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیم میں شامل کیا جائے گا ۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

بابراعظم نے جاوید میانداد کا ورلڈکپ ریکارڈ توڑدیا

پاکستان کرکٹ ٹیم رن ریٹ میں معمولی فرق سے ورلڈکپ 2019ء سے باہر ہوگئی ہے …

error: Content is protected !!