ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / آسٹریلوی ورلڈکپ اسکواڈکا اعلان، وارنر اور اسمتھ شامل

آسٹریلوی ورلڈکپ اسکواڈکا اعلان، وارنر اور اسمتھ شامل


کرکٹ آسٹریلیانے اگلے ماہ انگلینڈ اینڈ ویلز میں شروع ہونے والے ورلڈکپ2019ء کیلئے اپنے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیاہے جس میں پابندی کے سبب ایک سال سے زائد عرصہ انٹرنیشنل کرکٹ سے دور رہنے والے سابق کپتان اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈوارنر بھی شامل ہیں۔

آسٹریلیانے بھارت اور پاکستان کے خلاف گزشتہ دونوں ون ڈے سیریز جیتنے والے آرون فنچ کو کپتان برقرار رکھاہے۔ اسکواڈ میں پاکستانی نژاد بلے باز عثمان خواجہ کو بھی شامل کیاگیاہے جس نے بھارت اور پاکستان کے خلاف گزشتہ دو سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیاتھا۔

آسٹریلوی ٹیم ورلڈکپ 2019ء میں اپنا پہلا میچ یکم جون کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔ڈیوڈوارنر اور اسٹیون اسمتھ کی واپسی سے آسٹریلوی بیٹنگ لائن مضبوط ہوگئی ہے ۔اسکواڈ میں دونوں تجربہ کار بلے بازوں کی جگہ بنانے کیلئے آسٹریلوی سلیکٹرزنے پیٹرہینڈکومب اور آشٹن ٹرنر کو ٹیم سے باہر کیاہے۔

ورلڈکپ 2019ء کیلئے پندرہ رکنی آسٹریلوی اسکواڈ:
آرون فنچ(کپتان)، عثمان خواجہ، ڈیوڈوارنر، اسٹیو اسمتھ،شان مارش، گلن میکسویل، مارکوس اسٹئونس،الیکس کارے (وکٹ کیپر)،پیٹ کمنز(نائب کپتان)، مچل اسٹارک،جھئے رچرڈسن، ناتھن کولٹرنائل،جیسن بہرنڈورف، ناتھن لیون اور ایڈم زمپا

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

بابراعظم نے جاوید میانداد کا ورلڈکپ ریکارڈ توڑدیا

پاکستان کرکٹ ٹیم رن ریٹ میں معمولی فرق سے ورلڈکپ 2019ء سے باہر ہوگئی ہے …

error: Content is protected !!