ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / پاکستان کے بعدآسٹریلیاکا بھارت کو ’سرپرائز‘ پہلی بار فاتح بن گیا

پاکستان کے بعدآسٹریلیاکا بھارت کو ’سرپرائز‘ پہلی بار فاتح بن گیا


جنگی محاذ پر پاکستان کے بھارت کو بھرپور جواب کے بعد کرکٹ میدان میں بھی بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ایک اور ’سرپرائز‘ مل گیاہے جوتاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا کے ہاتھوں اپنے ہی میدانوں پر باہمی ٹی ٹوئنٹی سیریز ہار گئی ہے۔

دو میچز کی حالیہ سیریز سیریزکے دونوں مقابلے جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم اس سے قبل بھارتی سرزمین پر تین باہمی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل چکی تھی مگر کبھی وہ فاتح نہیں بن سکی تھی تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ وہ دونوں بار صرف ایک ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ پر مشتمل سیریز ہی ہاری تھی جبکہ ایک سے زائد میچز کی سیریزبرابر کی تھی۔

حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریزکے پہلے میچ میں شکست کے بعد آج بنگلور میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان ویرات کوہلی کے جارحانہ 72* رنز کی بدولت مقررہ بیس اوورزمیںچار وکٹوں کے نقصان پر190رنز بنائے۔38گیندوں پر مشتمل اننگزمیں کوہلی نے چھ چھکے اور دو چوکے بھی لگائے۔

جوابی اننگزمیں اگرچہ کپتان آئرون فنچ آٹھ اور مارکوس اسٹوئنس سات رنزبناکر آئوٹ ہوئے تاہم 40رنزبنانے والے اوپنر ڈی آرسی شارٹ کے علاوہ گلن میکسویل نے آئوٹ ہوئے بغیر 55 گیندوں پر سات چوکوں اور 9 چھکوں کی مددسے 113*رنز (ناٹ آئوٹ)بناکر اپنی ٹیم کو دو گیندیں قبل ہی سات وکٹوں سے فتح دلادی۔جس کی بدولت آسٹریلوی ٹیم نے سیریز بھی دو،صفر سے اپنے نام کرلی۔

آسٹریلیا کے گلن میکسویل کو دوسرے ون ڈے میچ کے ساتھ ساتھ سیریز کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

error: Content is protected !!