ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / فوجی کیپ کی نحوست،بھارتی ٹیم 10سال بعد کینگروزکیخلاف ہوم سیریز ہارگئی

فوجی کیپ کی نحوست،بھارتی ٹیم 10سال بعد کینگروزکیخلاف ہوم سیریز ہارگئی


بھارتی ٹیم نے آسٹریلیاکے خلاف کھیلی گئی ون ڈے سیریزکے دوران فوجی کیپ پہن کر اپنی فوج کی پاکستان کے ہاتھوں ہونے والی ذلت کم کرنے کی کوشش کی تاہم فوجی کیپ کی نحوست نے انہیں دس سالوں بعد اپنے ہی میدانوں پر کینگروز کے خلاف سیریز ہارنے پر مجبورکردیا۔

حالیہ سیریزکے دہلی میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میچ میں پاکستانی نژاد کینگرواوپننگ بلے باز عثمان خواجہ نے ایک اور شاندار سنچری داغتے ہوئے بھارت کو 35رنز سے شکست دلانے میں اہم کردار اداکیا۔عثمان خواجہ کی سنچری کے علاوہ پیٹر ہینڈکومب کے 52رنزکی بدولت آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 272/9کا مجموعہ حاصل کیا۔

273رنزکے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ لائن کی ناکامی کے سبب بھارتی ٹیم 132کے مجموعی اسکورپر چھ وکٹیں گنوابیٹھی بعدازاں کیدرجادیو کے 44اور بھونیشورکمار کے 46رنزنے بھارتیوں کی اُمیدیں جگائیں مگر اس کے باوجود وہ 237رنز بناکر آل آئوٹ ہوگئی۔

اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا نے دس سالوں بعد بھارتی سرزمین پر ون ڈے سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا جو اس سے قبل آخری بار یہاں2009ء میں فتح یاب ہوئی تھی۔عثمان خواجہ کو آخری میچ کے علاوہ سیریزکابھی بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔

دیگر اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

error: Content is protected !!