ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / پاکستان کیخلاف آسٹریلوی ٹیم اور کپتان کا اعلان کردیاگیا

پاکستان کیخلاف آسٹریلوی ٹیم اور کپتان کا اعلان کردیاگیا


رواں ماہ پاکستان کے خلاف یواے ای میں شروع ہونے والی پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے کرکٹ آسٹریلیانے اپنے پندرہ رکنی اسکواڈ کے علاوہ کپتان کا بھی اعلان کردیاہے۔

کرکٹ آسٹریلیاکی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں ارون فنچ کپتان اور ایلکس کیری اُن کے نائب کپتان ہوں گے۔اُمید کی جارہی تھی کہ سزا یافتہ آسٹریلوی کرکٹرز اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈوارنر پاکستان کے خلاف اسکواڈ میں شامل کئے گئے جائیں گے تاہم ایسا نہیں ہوسکا ۔

چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو فٹنس مسائل کی وجہ سے نہیں لیا گیا جبکہ اسمتھ اور وارنر پر بال ٹیمپرنگ کی پابندی 28 مارچ کو ختم ہو جائے گی، دونوں کرکٹرز کے پاس واپسی کے لیے آئی پی ایل بہترین موقع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں>> پی ایس ایل4 کے ٹاپ اسکورربننے والے 10بیٹسمین

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلیا کی 15 رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی

ارون فنچ (کپتان)، عثمان خواجہ، شان مارش، پیٹر ہینڈزکومب ، گلن میکسویل، آسٹن ٹرنر، مارکوس اسٹونس، ایلکس کیری، پیٹ کمنز، نتھن کولٹر نائل، جے رچرڈسن، کین رچرڈسن، جیسن برینڈورف، نتھن لائن اور ایڈم زمپا ۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز متحدہ عرب امارات میں 22 مارچ سے شروع ہوگی۔آسٹریلوی ٹیم اس وقت بھارت میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کھیل کر آرہی ہے جس کے سبب وہ اس سیریز سے قبل ایشیائی کنڈیشنز میں کھیلنے کی بھرپور مشق کرچکی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے ٹاپ اسکورربننے والے 7 بیٹسمین اور ٹاپ بولرز پر خصوصی رپورٹ اس ویڈیو میں دیکھیں

 


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

رواں سال پاکستان اور آسٹریلیا نئی کرکٹ تاریخ رقم کریں گے

پاکستان اور آسٹریلیاکی کرکٹ ٹیمیں رواں سال کے آخر میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے جارہی …

error: Content is protected !!