ہوم / ٹاپ فائیو / احسان مانی کے خلاف بورڈکے اندرسے آوازیں اُٹھنے لگیں

احسان مانی کے خلاف بورڈکے اندرسے آوازیں اُٹھنے لگیں


پاکستا ن کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی کیخلا ف بورڈ کے اندر سے آوازیں اُٹھنے لگ گئیں ہیں۔ ممبر گورننگ بورڈ نعمان بٹ نے چیئرمین پی سی بی کیخلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ احسان مانی غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں کہ ایم ڈی کی منظوری گورننگ بورڈنے دی ہے ۔

کوئٹہ میں گورننگ بورڈ پی سی بی کے ارکان میڈیا سے بات چیت کرر ہے تھے اس دوران نعمان بٹ نے کہاکہ ایم ڈی پی سی بی کی منظوری آج کے اجلا س میں ہونی تھی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی غلط بیانی کر رہے ہیں کہ ایم ڈی کی منظور ی گورننگ بورڈ نے دی ہے ۔

سیا لکوٹ ریجن کے صدر نعمان بٹ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے قوانین میں ایم ڈی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔البتہ پی سی بی کے پیٹرن انچیف عمران خان نے اس معاملے پر نوٹس لیا جس سے خوشی ہوئی ہے ۔ مزید کہا کہ ہمیں ایجنڈے کی کاپیاں دی گئی اور احسان مانی کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے دکھ ہوا کہ وہ غلط بیانی کر رہے ہیں ہمیں نے اجلا س کا بائیکاٹ نہیں کیا تھا ۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

error: Content is protected !!