ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / آئی سی سی نے بھارتی کرکٹر امباتی یادیو پر پابندی لگادی

آئی سی سی نے بھارتی کرکٹر امباتی یادیو پر پابندی لگادی


آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر امباتی یادیو پر انٹرنیشنل میچز میں بولنگ کرانے پر پابندی عائد کردی ہے جس کا فوری اطلاق ہوگا۔ امباتی یادیو نے بھارتی بورڈکے اثرورسوخ کے سبب آئی سی سی کے قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے کی ’بدمعاشی‘ دکھائی دی تھی۔

امباتی یادیو نے اپنا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوجانے کے بعد آئی سی سی کے قانون کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے چودہ دن کی مقررہ معیاد کے دوران اپنے بولنگ ایکشن کی جانچ نہیں کرائی تھی۔آئی سی سی نے اپنے اعلامئے میں کہاہے کہ بولنگ ایکشن کی جانچ کرانے اور کلیئرہونے تک امباتی یادیو انٹرنیشنل میچز میں بولنگ نہیں کراسکے گا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیاکے خلاف کھیلی گئی گزشتہ ون ڈے سیریز کے دوران 13جنوری کو سڈنی ون ڈے میچ کے دوران 33سالہ امباتی یادیو کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیاگیاتھا ۔امباتی یادیوکی بھارتی ٹیم میں حیثیت ایک پارٹ ٹائم بولر کی ہے ۔جسے اب تک 49میںسے صرف 9ون ڈے میچز میں بولنگ دی گئی ہے ۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

error: Content is protected !!