ہوم / کیرئیرلائنز / عبدالرزاق کس بولرکے ہاتھوں زیادہ بارآئوٹ ہوئے؟

عبدالرزاق کس بولرکے ہاتھوں زیادہ بارآئوٹ ہوئے؟


پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عبدالرزاق ان دنوں انٹرنیشنل کرکٹ کے منظرنامے سے غائب ہیں۔ وہ آخری بار 2013 میں جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ان ایکشن دکھائی دئیے تھے لیکن اس کے باوجود شائقین کرکٹ کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ شائقین ان کی کیرئیر میں کھیلی گئی چند یادگاراننگز اورریکارڈز آج تک نہیں بھولے۔

پاکستان میں کھیلوں کے سب سے کامیاب میگزین” اسپورٹس لنک” میں شائقین کا پسندیدہ سلسلہ”کیرئیر لائن” شائع کیا جاتا ہے جس پر میںپرستار اپنے پسندیدہ کھلاڑی کے میدان میں پیش کئے گئے کارناموں، مختلف ریکارڈز، اہم اعدادوشمار سے متعلق آگاہی حاصل کررہے ہیں۔ اس بار آل راؤنڈر عبدالرزاق کی کیرئیر لائنز شائع کی گئی ہیں جو معلومات سے بھرپور ہیں۔

عبدالرزاق سے "اسپورٹس لنک” نے ان کے کیرئیر کے حوالے سے مختلف سوالات کئے جن میں سے چند سوالات ہم اپنے ویب سائٹ اور سوشل میڈیا صارفین کیلئے پیش کررہے ہیں۔

کون کونسی ٹیموں کیلئے کھیلے؟
پاکستان،ایشیا الیون،ڈورنٹوراجششاہی،ہمپشائر کائونٹی،ہمپشائر سیکنڈالیون، حیدرآباد ہیروز،آئی سی ایل پاکستان،پاکستان الیون،کے آرایل، ملبورن رینی گیڈز، مڈل سکس، پی آئی اے،سرے کائونٹی، وورسٹرشائر کائونٹی،زرعی ترقیاتی بینک۔

انٹرنیشنل میچز:
46ٹیسٹ،265ون ڈے اور32ٹوئنٹی 20انٹرنیشنلز

سب سے زیادہ رنز کس ٹیم کے خلاف بنائے؟
ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ 495رنز ویسٹ انڈیزکے خلاف بنائے جبکہ ون ڈے میچوں میں نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ 883رنزبنائے۔

سب سے زیادہ وکٹیں کس ٹیم کیخلاف لیں؟
ٹیسٹ میچوں میں سری لنکا کے خلاف سب سے زیادہ26اور ویسٹ انڈیز کے خلاف25جبکہ ون ڈے میچوں میں سری لنکا کے خلاف سب سے زیادہ50اور نیوزی لینڈکے خلاف39وکٹیں سمیٹیں۔

کس بیٹسمین کو زیادہ بار آئوٹ کیا اور خود کس کے ہاتھوں زیادہ بار آئوٹ ہوئے؟
ٹیسٹ کیریئرمیں ویسٹ انڈین بلے باز شیونارائن چندرپال کو سب سے زیادہ چار آئوٹ کیا جن کے بعد جے سوریا، ساروگنگولی اور گریم اسمتھ کو تین تین بار پویلین واپس بھیجا۔ٹیسٹ میچوں میں ،خود مرلی دھرن کے ہاتھوں سب سے زیادہ چھ بار آئوٹ ہوا جبکہ پانچ پانچ بار انیل کمبلے اور شین وارن کی وکٹ بنا۔ون ڈے میچوں میں پانچ مختلف بلے بازوں کو سب سے زیادہ چھ چھ بار آئوٹ کیا جن میں سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریورڈ، مہیلا جے وردنے، کمارسنگاکارااورجیکب اوورم شامل ہیں۔ایک روزہ میچوں میں بھی مرلی دھرن نے سب سے زیادہ چھ بار آئوٹ کیا۔

کس بیٹسمین کا سب سے زیادہ بار کیچ پکڑا اور خود کس فیلڈر کے ہاتھوں زیادہ بار کیچ ہوئے ؟
ٹیسٹ کیریئرمیں کرس گیل اور گریم تھارپ کا سب سے زیادہ دو،دوبار کیچ پکڑاجبکہ خود اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ تین بار ایڈم گلکرسٹ کے ہاتھوں کیچ ہوا۔ون ڈے میچوں میں بنگلہ دیش کے خالد محمودکو سب سے زیادہ تین جبکہ رکی پونٹنگ کو دو بار کیچ کرکے پویلین واپس بھجوایااور خود مارک بائوچر اور مہندرا سنگھ دھونی کے ہاتھوں سب سے زیادہ پانچ پانچ بار کیچ ہوا۔

کتنے ورلڈکپ ٹورنامنٹس کھیلے؟
پاکستان کیلئے تین ورلڈکپ کھیلنے کا موقع ملا جن میں 1999ء ، 2003ء اور2011ء کے میگاایونٹس شامل ہیں۔اس دوران 2007ء میںویسٹ انڈیزمیںکھیلا ورلڈکپ انجری کے سبب نہیں کھیل پایا تھا۔

سب سے کم ٹیسٹ کس کپتان کی قیادت میں کھیلے؟
وسیم اکرم اورمحمدیوسف کی قیادت میں صرف ایک ایک ٹیسٹ میچ کھیلا۔

عبدالرزاق کی یہ مکمل کیرئیر لائن جس میں انہوں نے اپنے کیرئیر کی مزید کچھ اہم پرفارمنسز اور باتیں ہم سے شیئرکئے ہیں آپ ” اسپورٹس لنک ” کے تازہ شمارے میں پڑھ سکیں گے


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پی ایس ایل فائنل کیلئے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز ہوگیا

شائقین کا انتظار ختم ہوا، 25 مارچ کو کراچی میں شیڈول پی ایس ایل فائنل …

error: Content is protected !!