ہوم / ٹاپ فائیو / ڈیبیوٹیسٹ کرتے ہی بڑاعالمی ریکارڈ آئرون فنچ کے نام ہوگیا

ڈیبیوٹیسٹ کرتے ہی بڑاعالمی ریکارڈ آئرون فنچ کے نام ہوگیا


پاکستا ن کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں اپنے ٹیسٹ کیریئرکا ڈیبیو کرنے والے آسٹریلوی بلے باز آئرون فنچ نے میدان میں قدم رکھتے ہی بڑا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

محدود اوورزکے میچز کے خطرناک آسٹریلوی بلے باز آئرون فنچ نے 2009ء میں وکٹوریہ کیلئے اپنا فرسٹ کلاس ڈیبیو کرنے کے بعد 2012ء میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیوکیاتھا جس کے دوسال بعد اُسے ون ڈے کیپ بھی مل گئی تھی۔ حالیہ دبئی ٹیسٹ میں اپنے طویل فارمیٹ کے کیریئر کا آغاز کرنے سے قبل آئرون نے 93ون ڈے اور42ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل کررکھاتھا۔یہ ٹیسٹ ڈیبیو کرتے ہوئے کسی بھی آسٹریلوی کرکٹرکے کھیلے گئے دوسرے زیادہ ون ڈے میچز بھی ہیں۔

دبئی میں اپنے ٹیسٹ کیریئرکا آغازکرنے سے قبل آئرون فنچ نے 93ون ڈے اور 42ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 4957 رنزبنائے تھے جو ٹیسٹ ڈیبیو سے قبل بنائے گئے دُنیاکے کسی بھی بلے باز کے سب سے زیادہ رنزہیں ۔انہوں نے آئرلینڈکے ولیم پورٹرفیلڈکا عالمی ریکارڈ توڑاہے جنہوں نے رواں سال پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے سے قبل 4694انٹرنیشنل رنزبنارکھے تھے۔

بننے اور ٹوٹنے والے مزید ریکارڈ پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں پاکستان کیلئے نئی تاریخ رقم کرنے کا موقع

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے اختتام پر پاکستان اور آسٹریلیاکے درمیان 24 اکتوبر سے …

error: Content is protected !!